Sunan Abi Dawood Hadith 2093 (سنن أبي داود)
[2093]إسنادہ حسن
رواہ الترمذي (1109 وسندہ صحیح) والنسائي (3272 وسندہ حسن) ولہ شواھد صحیحۃ مشکوۃ المصابیح (3133)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح،وحَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ الْمَعْنَی،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِہَا،فَإِنْ سَكَتَتْ, فَہُوَ إِذْنُہَا،وَإِنْ أَبَتْ, فَلَا جَوَازَ عَلَيْہَا. وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ يَزِيدَ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ وُمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یتیم لڑکی سے (نکاح کے سلسلے میں) اس کی اپنی ذات کے بارے میں مشورہ کیا جائے۔اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی اجازت ہے اور اگر انکار کر دے تو اس پر جبر جائز نہیں۔‘‘ یزید بن زریع کی سند میں ((أخبرنا)) کا صیغہ استعمال ہوا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوخالد سیلمان بن حیان اور معاذ بن معاذ نے محمد بن عمرو سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔