Sunan Abi Dawood Hadith 2107 (سنن أبي داود)
[2107] إسنادہ ضعیف
الحدیث السابق (2086)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ،حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ،حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ،أَنَّہَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ جَحْشٍ،فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ،فَزَوَّجَہَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ ﷺ،وَأَمْہَرَہَا عَنْہُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ،وَبَعَثَ بِہَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ مَعَ شُرَحْبِيلَ ابْنِ حَسَنَةَ. قَالَ أَبو دَاود: حَسَنَةُ ہِيَ أُمُّہُ.
ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا (اپنے متعلق) بیان کرتی ہیں کہ یہ پہلے عبیداللہ بن حجش کی زوجیت میں تھیں اور وہ حبشہ جا کر فوت ہو گیا تو نجاشی نے ان سے شادی نبی کریم ﷺ کے ساتھ کر دی اور اپنی طرف سے ان کو چار ہزار (درہم) مہر ادا کیا۔پھر انہیں شرجیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کی معیت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ وضاحت فرماتے ہیں کہ شرجیل بن حسنہ میں ’’حسنہ‘‘ ان کی والدہ کا نام ہے۔