Sunan Abi Dawood Hadith 2109 (سنن أبي داود)
[2109]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (3375 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَحُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَأَی عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَعَلَيْہِ رَدْعُ زَعْفَرَانٍ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: مَہْيَمْ؟،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً،قَالَ: مَا أَصْدَقْتَہَا؟ قَالَ: وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَہَبٍ قَالَ: أَوْلِمْ،وَلَوْ بِشَاةٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زغفران کے نشانات دیکھے۔تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا ’’یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے ایک عورت سے شادی کر لی ہے۔آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ’’مہر کتنا دیا ہے؟‘‘ کہا کہ گٹھلی کے وزن کے برابر سونا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک ’’نواۃ‘‘ (گٹھلی) پانچ درہم کے برابر ہوتی ہے اور نش بیس درہم کا اور اوقیہ چالیس درہم کا۔