Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2110 (سنن أبي داود)

[2110] إسنادہ ضعیف

ابن رومان مستور،وثقہ ابن حبان وحدہ،وقال: ابن حجر فی التقریب:’’ضعیف‘‘ (7011)

انوار الصحیفہ ص 80

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جِبْرَائِيلَ الْبَغْدَادِيُّ،أَخْبَرَنَا يَزِيدُ،أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ مُسْلِمِ بْنِ رُومَانَ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَال:َ مَنْ أَعْطَی فِي صَدَاقِ امْرَأَةٍ مِلْءَ كَفَّيْہِ سَوِيقًا أَوْ تَمْرًا, فَقَدِ اسْتَحَلَّ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنْ صَالِحِ بْنِ رُومَانَ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ مَوْقُوفًا وَرَوَاہُ أَبُو عَاصِمٍ،عَنْ صَالِحِ بْنِ رُومَانَ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: كُنَّا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ نَسْتَمْتِعُ بِالْقُبْضَةِ مِنَ الطَّعَامِ،عَلَی مَعْنَی الْمُتْعَةِ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ ابْنُ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ عَلَی مَعْنَی أَبِي عَاصِمٍ.

موسیٰ بن مسلم بن رومان ‘ ابوالزبیر سے ‘ وہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص نے کسی عورت کو مہر میں دو ہاتھ بھر کر ستو دے دیے یا کھجور ‘ اس نے اس کو حلال کر لیا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عبدالرحمٰن بن مھدی نے صالح بن رومان سے ‘ انہوں نے ابو الزبیر سے ‘ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے موقوف روایت کیا ہے۔اور ابوعاصم نے صالح بن رومان سے انہوں نے ابوالزبیر سے انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت میں کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ہم ایک مٹھی طعام پر متعہ کر لیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا اس کو ابن جریج نے بواسطہ ابو الزبیر ‘ جابر رضی اللہ عنہ سے ابوعاصم کی طرح بیان کیا۔