Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 212 (سنن أبي داود)

[212]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (555)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارٍ،حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ،حَدَّثَنَا الْہَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ،حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ-, عَنْ عَمِّہِ أَنَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ: مَا يَحِلُّ لِي مِنِ امْرَأَتِي وَہِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ: لَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ وَذَكَرَ مُؤَاكَلَةَ الْحَائِضِ أَيْضًا... وَسَاقَ الْحَدِيثَ

جناب حرام بن حکیم اپنے چچا (سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ) سے راوی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا کہ میری بیوی جب ایام (حیض) میں ہو تو (ان دنوں) میرے لیے اس سے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تہہ بند سے اوپر اوپر اور (عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے) حائضہ عورت کے ساتھ مل کر کھا پی لینے کے متعلق بھی پوچھا،اور حدیث بیان کی۔