Sunan Abi Dawood Hadith 2124 (سنن أبي داود)
[2124]صحیح
صحیح بخاری (5213) صحیح مسلم (1461)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ وَإِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَال:َ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَی الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا،وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا. وَلَوْ قُلْتُ: إِنَّہُ رَفَعَہُ لَصَدَقْتُ وَلَكِنَّہُ قَالَ السُّنَّةُ كَذَلِكَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص (اپنے ہاں) بیوہ (بیوی) کے ہوتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات دن رکے۔اور جب بیوہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں تین دن۔(ابوقلابہ نے) کہا: اگر میں کہوں کہ انہوں (انس رضی اللہ عنہ) نے اسے رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے (مرفوع) بیان کیا تو میں سچ ہی کہوں گا،لیکن انہوں نے کہا تھا ’’سنت یہی ہے۔‘‘