Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2123 (سنن أبي داود)

[2123]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،عَنْ ہُشَيْمٍ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: لَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ صَفِيَّةَ, أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا-. زَادَ عُثْمَانُ وَكَانَتْ ثَيِّبًا. وقَالَ،حَدَّثَنِي ہُشَيْمٌ،أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ،أَخْبَرَنَا أَنَسٌ.

سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے صفیہ (صفیہ بنت حیی) کو لے لیا (شادی کر لی) تو ان کے ہاں تین دن اقامت کی۔عثمان بن ابی شیبہ نے مزید کہا کہ وہ بیوہ تھیں۔اور (ان کی سند میں تصریح تحدیث و اخبار ہے۔) انہوں نے کہا: ((حدثنی ہشیم ،أخبرنا حمید ،أخبرنا أنس))۔