Sunan Abi Dawood Hadith 2126 (سنن أبي داود)
[2126] إسنادہ ضعیف
غیلان بن أنس مستور (مجھول الحال) روی عنہ جماعۃ وذکرہ ابن حبان فی الثقات (13/9)
ولحدیثہ بعض الشواھد منھا الحدیث السابق (الأصل: 2125)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ،حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ،عَنْ شُعَيْبٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَمْزَةَ،حَدَّثَنِي غَيْلَانُ بْنُ أَنَسٍ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ عَلِيًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ بِہَا،فَمَنَعَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ،حَتَّی يُعْطِيَہَا شَيْئًا،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! لَيْسَ لِي شَيْءٌ،فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ: أَعْطِہَا دِرْعَكَ،فَأَعْطَاہَا دِرْعَہُ،ثُمَّ دَخَلَ بِہَا.
نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے ایک شخص سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے جب فاطمہ رضی اللہ عنہا دختر رسول ﷺ سے شادی کی اور ان کے ہاں جانا چاہا،تو رسول اللہ ﷺ نے ان کو روک لیا حتیٰ کہ پہلے کوئی چیز پیش کریں۔انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی زرہ ہی دے دو۔‘‘ چنانچہ انہوں نے ان کو اپنی زرہ دی،پھر ان کے ہاں گئے۔