Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2134 (سنن أبي داود)

[2134]إسنادہ صحیح

أخرجہ الترمذي (1140 وسندہ صحیح) والنسائي (3395 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (1971 وسندہ صحیح) أبو قلابۃ برئ من التدلیس وباقی السند صحیح مشکوۃ المصابیح (3235)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ،وَيَقُولُ: اللہُمَّ ہَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ،فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي الْقَلْبَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (اپنی ازواج محترمات کے مابین) تقسیم کرتے اور عدل کرتے اور فرمایا کرتے ’’اے اللہ! یہ میری تقسیم ہے جو میرے بس میں ہے۔اور اس بات میں مجھے ملامت نہ فرمانا جس کا تو مالک ہے اور میرا اس پر اختیار نہیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد دل (کا میلان) ہے۔