Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 215 (سنن أبي داود)

[215]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِہْرَانَ الْبَزَّازُ الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ،عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِي غَسَّانَ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ،حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ،أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يَفْتُونَ-أَنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ-, كَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَہَا رَسُولُ اللہِ فِي بَدْءِ الْإِسْلَامِ،ثُمَّ أَمَرَ بِالِاغْتِسَالِ بَعْدُ

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ فتویٰ جو لوگ دیا کرتے تھے کہ ’’پانی،پانی سے (لازم آتا) ہے‘‘ ایک رخصت تھی جس کی رسول اللہ ﷺ نے ابتدائے اسلام میں اجازت دی تھی لیکن اس کے بعد غسل کا حکم ارشاد فرمایا۔