Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 2189 (سنن أبي داود)

[2189] إسنادہ ضعیف

ترمذی (1182) ابن ماجہ (2080)

مظاہر: ضعیف (تقریب: 6721)

انوار الصحیفہ ص 82

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ،حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ مُظَاہِرٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَائِشَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: طَلَاقُ الْأَمَةِ تَطْلِيقَتَانِ،وَقُرْؤُہَا حَيْضَتَانِ. قَالَ أَبُو عَاصِمٍ:،حَدَّثَنِي مُظَاہِرٌ،حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ،عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلَہُ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ: وَعِدَّتُہَا حَيْضَتَانِ. قَالَ أَبو دَاود: وَہُوَ حَدِيثٌ مَجْہُولٌ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’لونڈی کے لیے دو طلاقیں ہیں اور اس کے ((قرؤ)) (عدت) دو حیض ہے۔‘‘ ابوعاصم نے کہا: مجھے مظاہر نے بواسطہ قاسم،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کے مثل روایت کیا مگر لفظ یہ تھے ((وعدتہا حیضتان))۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ مجہول حدیث ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں حدیثوں پر عمل نہیں ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس سند میں مظاہر نامی راوی معروف راوی نہیں ہے۔