Sunan Abi Dawood Hadith 2217 (سنن أبي داود)
[2217] إسنادہ ضعیف
السند مرسل
وانظر الحدیث السابق (2213)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَاابْنُ السَّرْحِ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي ابْنُ لَہِيعَةَ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ... بِہَذَا الْخَبَرِ،قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِتَمْرٍ،فَأَعْطَاہُ إِيَّاہُ،وَہُوَ قَرِيبٌ مِنْ خَمْسَةِ عَشَرَ صَاعًا،قَالَ: تَصَدَّقْ بِہَذَا،قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! عَلَی أَفْقَرَ مِنِّي،وَمِنْ أَہْلِي؟! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: كُلْہُ أَنْتَ وَأَہْلُكَ.
سلیمان بن یسار نے یہ خبر بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس کھجور لائی گئی،آپ نے یہ اسے دے دی جو پندرہ صاع کے قریب تھی اور فرمایا ’’اسے صدقہ کر دو۔‘‘ تو اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اپنے اور اپنے گھر والوں سے زیادہ فقیر لوگوں پر صدقہ کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم کھا لو اور تمہارے گھر والے۔‘‘