Sunan Abi Dawood Hadith 2218 (سنن أبي داود)
[2218] إسنادہ ضعیف
السند مرسل
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبو دَاود: قَرَأْتُ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ وَزِيرٍ الْمِصْرِيِّ قُلْتُ: لَہُ حَدَّثَكُمْ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ،حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،حَدَّثَنَا عَطَاءٌ،عَنْ أَوْسٍ-أَخِي عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ-،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَعْطَاہُ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ, إِطْعَامَ سِتِّينَ مِسْكِينًا. قَالَ أَبو دَاود: وَعَطَاءٌ لَمْ يُدْرِكْ أَوْسًا وَہُوَ مِنْ أَہْلِ بَدْرٍ قَدِيمُ الْمَوْتِ وَالْحَدِيثُ مُرْسَلٌ وَإِنَّمَا رَوَوْہُ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ أَوْسًا.
جناب عطاء،سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے بھائی اوس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو پندرہ صاع ’’جَو‘‘ عنایت کیے تھے،یعنی ساٹھ مسکینوں کا کھانا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عطاء کی اوس سے ملاقات نہیں ہے۔اور یہ (اوس) اہل بدر میں سے تھے،ان کی وفات بہت پہلے ہو گئی تھی۔اور یہ حدیث مرسل ہے۔محدثین اسے اوزاعی سے بواسطہ عطاء اور وہ اوس سے روایت کرتے ہیں۔