Sunan Abi Dawood Hadith 2225 (سنن أبي داود)
[2225]حسن
انظر الحدیث السابق (2223)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبو دَاود: و سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ عِيسَی يُحَدِّثُ بِہِ،حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ،قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ بِہَذَا الْحَدِيثِ،وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ عَنْ عِكْرِمَةَ. قَالَ أَبو دَاود: كَتَبَ إِلَيَّ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ،أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی،عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَعْنَاہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ.
امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن عیسیٰ کو یہ روایت بیان کرتے سنا،وہ اسے بواسطہ معتمر،حکم بن ابان سے روایت کرتے تھے اور اس میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں کیا۔(بلکہ عکرمہ سے روایت کی ہے،یعنی سند مرسل ہے۔) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں حسین بن حریث نے مجھے اس روایت کی یہ سند لکھ بھیجی (جو کہ مسند ہے) ہمیں فضل بن موسیٰ نے خبر دی معمر سے،وہ حکم بن ابان سے،وہ عکرمہ سے،وہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے۔انہوں نے (مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی) نبی کریم ﷺ سے بیان کیا۔