Sunan Abi Dawood Hadith 2239 (سنن أبي داود)
[2239] إسنادہ ضعیف
انظر الحدیث السابق (2238)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَتَزَوَّجَتْ،فَجَاءَ زَوْجُہَا إِلَی النَّبِيِّ ﷺ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَسْلَمْتُ وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي! فَانْتَزَعَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ زَوْجِہَا الْآخَرِ وَرَدَّہَا إِلَی زَوْجِہَا الْأَوَّلِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول ﷺ کے زمانے میں ایک عورت مسلمان ہو گئی اور پھر نکاح کر لیا۔بعد ازاں اس کا شوہر بھی نبی کریم ﷺ کے پاس آ گیا۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بھی مسلمان ہو چکا تھا اور اسے میرے اسلام قبول کرنے کا علم تھا۔چنانچہ رسول ﷺ نے اس کو دوسرے شوہر سے چھین کر (اس کا نکاح فسخ کرا کے) پہلے شوہر کی طرف لوٹا دیا۔