Sunan Abi Dawood Hadith 2238 (سنن أبي داود)
[2238] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1144،2008)
سماک عن عکرمۃ:سلسلۃ ضعیفۃ،وإلیہ أشار فی التقریب (2624) وأما عن غیر عکرمۃ فسماک: صدوق حسن الحدیث،إذا روی قبل اختلاطہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ إِسْرَائِيلَ،عَنْ سِمَاكٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَجُلًا جَاءَ مُسْلِمًا عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ جَاءَتِ امْرَأَتُہُ مُسْلِمَةً بَعْدَہُ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّہَا قَدْ كَانَتْ أَسْلَمَتْ مَعِي،فَرُدَّہَا عَلَيَّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک شخص مسلمان ہو کر آیا۔پھر اس کے بعد اس کی بیوی بھی مسلمان ہو کر آ گئی تو اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ عورت بھی میرے ساتھ ہی مسلمان ہوئی ہے۔تو آپ ﷺ نے اس کو اس (کے شوہر) کی طرف لوٹا دیا۔