Sunan Abi Dawood Hadith 2247 (سنن أبي داود)

[2247]صحیح

صحیح مسلم (1492)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ, قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ, قَالَ: حَضَرْتُ لِعَانَہُمَا عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ،وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً... وَسَاقَ الْحَدِيثَ. قَالَ فِيہِ: ثُمَّ خَرَجَتْ حَامِلًا،فَكَانَ الْوَلَدُ يُدْعَی إِلَی أُمِّہِ.

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ان کے لعان کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ہاں حاضر تھا۔میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی۔اور حدیث بیان کی۔اس میں ذکر کیا کہ پھر وہ حاملہ نکلی اور بچہ اپنی ماں کی طرف منسوب کیا جاتا تھا۔