Sunan Abi Dawood Hadith 2252 (سنن أبي داود)
[2252]صحیح
صحیح بخاری (6746)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ،حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَہْلِ... بْنِ سَعْدٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَكَانَتْ حَامِلًا،فَأَنْكَرَ حَمْلَہَا،فَكَانَ ابْنُہَا يُدْعَی إِلَيْہَا،ثُمَّ جَرَتِ السُّنَّةُ فِي الْمِيرَاثِ أَنْ يَرِثَہَا،وَتَرِثَ مِنْہُ مَا فَرَضَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ اس حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ وہ عورت حاملہ تھی تو شوہر نے اس کے حمل کا انکار کیا۔چنانچہ لڑکے کو ماں کی نسبت سے پکارا جاتا تھا۔اور پھر وراثت میں بھی یہی طریقہ چل پڑا کہ بچہ اپنی ماں کا وارث بنتا اور ماں اپنے بچے کی وارث بنتی جتنا کہ اللہ عزوجل نے اس کا حصہ مقرر کیا ہے۔