Sunan Abi Dawood Hadith 2251 (سنن أبي داود)
[2251]صحیح
صحیح بخاری (6854)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَہْبُ بْنُ بَيَانٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَعَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ, قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَہْلِ... بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مُسَدَّدٌ قَالَ شَہِدْتُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ،فَفَرَّقَ بَيْنَہُمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ،حِينَ تَلَاعَنَا،وَتَمَّ حَدِيثُ مُسَدَّدٍ وَقَالَ الْآخَرُونَ إِنَّہُ شَہِدَ النَّبِيَّ ﷺ فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ. فَقَالَ الرَّجُلُ: كَذَبْتُ عَلَيْہَا يَا رَسُولَ اللہِ إِنْ أَمْسَكْتُہَا،. لَمْ يَقُلْ بَعْضُہُمْ عَلَيْہَا. قَالَ أَبو دَاود: لَمْ يُتَابِعِ ابْنَ عُيَيْنَةَ أَحَدٌ عَلَی أَنَّہُ فَرَّقَ بَيْنَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ.
سیدنا سہیل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے دور میں اس وقت حاضر تھا جب دونوں میاں بیوی نے لعان کیا تھا،میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی۔جب انہوں نے لعان کیا تو رسول اللہ ﷺ نے ان میں تفریق کرا دی۔یہاں تک مسدد کی روایت مکمل ہو گئی۔مگر دوسروں (وہب بن بیان،احمد بن عمرو بن سرخ اور عمرو بن عثمان) نے کہا کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر تھا اور آپ نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان تفریق کرا دی تو شوہر نے کہا: اے ا ﷲ کے رسول! اگر میں اسے اپنے پاس رکھوں تو (گویا) میں نے اس پر جھوٹ بولا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: کچھ راویوں نے ((علیہا)) کا لفظ ذکر نہیں کیا۔(صرف ((کذبت)) کہا) امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ’’لعان کرنے والوں میں تفریق‘‘ کے بیان میں سفیان بن عیینہ کا کوئی متابع (مؤید) نہیں ہے۔