Sunan Abi Dawood Hadith 2254 (سنن أبي داود)
[2254]صحیح
صحیح بخاری (2671)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ،حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ ہِلَالَ بْنَ أُمَيَّةَ قَذَفَ امْرَأَتَہُ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ بِشَرِيكِ ابْنِ سَحْمَاءَ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: الْبَيِّنَةُ،أَوْ حَدٌّ فِي ظَہْرِكَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِذَا رَأَی أَحَدُنَا رَجُلًا عَلَی امْرَأَتِہِ, يَلْتَمِسُ الْبَيِّنَةَ؟ فَجَعَلَ النَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ: الْبَيِّنَةُ،وَإِلَّا فَحَدٌّ فِي ظَہْرِكَ،فَقَالَ ہِلَالٌ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا! إِنِّي لَصَادِقٌ،وَلَيُنْزِلَنَّ اللہُ فِي أَمْرِي مَا يُبْرِئُ بِہِ ظَہْرِي مِنَ الْحَدِّ،فَنَزَلَتْ: وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَہُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَہُمْ شُہَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُہُمْ-فَقَرَأَ حَتَّی بَلَغَ-مِنَ الصَّادِقِينَ[النور: 6-9] فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ ﷺ،فَأَرْسَلَ إِلَيْہِمَا،فَجَاءَا،فَقَامَ ہِلَالُ بْنُ أُمَيَّةَ فَشَہِدَ،وَالنَّبِيُّ ﷺ يَقُولُ: اللہُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ،فَہَلْ مِنْكُمَا مِنْ تَائِبٍ؟ ثُمَّ قَامَتْ فَشَہِدَتْ،فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الْخَامِسَةِ أَنَّ غَضَبَ اللہِ عَلَيْہَا إِنْ كَانَ مِنَ الصَّادِقِينَ[النور: 9]،وَقَالُوا لَہَا: إِنَّہَا مُوجِبَةٌ،قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَتَلَكَّأَتْ وَنَكَصَتْ،حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّہَا سَتَرْجِعُ،فَقَالَتْ: لَا أَفْضَحُ قَوْمِي سَائِرَ الْيَوْمِ،فَمَضَتْ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: أَبْصِرُوہَا،فَإِنْ جَاءَتْ بِہِ أَكْحَلَ الْعَيْنَيْنِ،سَابِغَ الْأَلْيَتَيْنِ خَدَلَّجَ السَّاقَيْنِ, فَہُوَ لِشَرِيكِ ابْنِ سَحْمَاءَ،فَجَاءَتْ بِہِ كَذَلِكَ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: لَوْلَا مَا مَضَی مِنْ كِتَابِ اللہِ،لَكَانَ لِي وَلَہَا شَأْنٌ. قَالَ أَبو دَاود: وَہَذَا مِمَّا تَفَرَّدَ بِہِ أَہْلُ الْمَدِينَةِ حَدِيثُ ابْنِ بَشَّارٍ حَدِيثُ ہِلَالٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہلال بن امیہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو شریک بن سحماء کے ساتھ متہم کیا۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’گواہ لاؤ،ورنہ تمہاری کمر پر حد ہے۔‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہم میں سے کوئی شخص کسی کو اپنی بیوی پر دیکھے تو بھلا وہ گواہ ڈھونڈنے جائے گا؟ مگر نبی کریم ﷺ فرماتے رہے ’’گواہ لاؤ،ورنہ تمہاری کمر پر حد ہے۔‘‘ تو ہلال کہنے لگا: قسم اس ذات کی جس نے آپ ﷺ کو حق کے ساتھ نبی مبعوث فرمایا ہے! میں یقیناً سچا ہوں اور اللہ عزوجل بالضرور میرے بارے میں کچھ نازل فرمائے گا جو میری کمر کو حد سے بری کر دے گا۔چنانچہ یہ آیات نازل ہوئیں ((والذین یرمون أزواجہم ولم یکن لہم شہداء إلا أنفسہم)) حتیٰ کہ ((من الصادقین)) تک پہنچے۔پھر نبی کریم ﷺ چلے گئے اور ان دونوں کو بلا بھیجا اور وہ دونوں آ گئے۔ہلال بن امیہ کھڑے ہوئے اور گواہی دی اور نبی کریم ﷺ فرما رہے تھے ’’اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے،تو کیا تم میں سے کوئی توبہ کرتا ہے؟‘‘ پھر وہ عورت کھڑی ہوئی اور گواہی دی اور جب پانچویں بار کہنے لگی ’’مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ سچا ہے۔‘‘ تو لوگوں نے اس سے کہا: یہ قسم (اللہ کی لعنت اور غضب کو) واجب اور لازم کر دینے والی ہے۔ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: عورت قدرے ٹھٹکی (بولنے میں جھجکی) اور پیچھے ہٹی،ہم سمجھے کہ شاید رجوع کر لے گی مگر اس نے کہا: میں اپنی قوم کو ہمیشہ کے لیے رسوا نہیں کر سکتی۔اور پانچویں قسم کے الفاظ کہہ ڈالے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اسے دیکھنا،اگر اس نے بچہ جنا سرمگین آنکھوں والا،بھری بھری سرینوں اور موٹی موٹی پنڈلیوں والا،تو یہ شریک بن سحماء کا ہو گا (جس کے ساتھ اس کو متہم کیا گیا ہے)‘‘ چنانچہ اس نے اسی طرح کا بچہ جنا۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اگر کتاب اللہ کا فیصلہ نہ ہوتا تو میں اسے نشان عبرت بنا ڈالتا (اس پر حد جاری کرتا)۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن بشار کی یہ روایت یعنی حدیث ہلال بیان کرنے میں اہل مدینہ متفرد ہیں۔