Sunan Abi Dawood Hadith 2285 (سنن أبي داود)
[2285]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ،حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ،حَدَّثَتْہُ أَنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَہَا ثَلَاثًا... وَسَاقَ الْحَدِيثَ،فِيہِ: وَأَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ وَنَفَرًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ أَتَوُا النَّبِيَّ ﷺ،فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللہِ! إِنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا،وَإِنَّہُ تَرَكَ لَہَا نَفَقَةً يَسِيرَةً،فَقَالَ: لَا نَفَقَةَ لَہَا...،وَسَاقَ الْحَدِيثَ. وَحَدِيثُ مَالِكٍ أَتَمُّ.
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ابوحفص بن مغیرہ نے مجھے تین طلاقیں دیں۔اور پوری حدیث بیان کی،اس میں ہے کہ خالد بن ولید اور بنو مخزوم کے اور بھی لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے اور کہا: یا رسول اللہ! ابو حفص بن مغیرہ نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں اور بہت تھوڑا سا خرچ اس کے لیے چھوڑ گیا ہے۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کے لیے کوئی خرچہ نہیں ہے۔‘‘ اور حدیث بیان کی۔اور مالک کی (مذکورہ بالا) روایت اس سے زیادہ کامل ہے۔