Sunan Abi Dawood Hadith 2289 (سنن أبي داود)

[2289]صحیح

انظر الحدیث السابق (2284)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ،أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ أَنَّہَا كَانَتْ عِنْدَ أَبِي حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ،وَأَنَّ أَبَا حَفْصِ بْنَ الْمُغِيرَةِ طَلَّقَہَا آخِرَ ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ،فَزَعَمَتْ أَنَّہَا جَاءَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ،فَاسْتَفْتَتْہُ فِي خُرُوجِہَا مِنْ بَيْتِہَا،فَأَمَرَہَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَی ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَی،فَأَبَی مَرْوَانُ أَنْ يُصَدِّقَ حَدِيثَ فَاطِمَةَ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِہَا. قَالَ عُرْوَةُ: وَأَنْكَرَتْ عَائِشَةُ رَضِي اللہُ عَنْہَا عَلَی فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ كُلُّہُمْ عَنِ الزُّہْرِيِّ. قَالَ أَبو دَاود: وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَاسْمُ أَبِي حَمْزَةَ دِينَارٌ وَہُوَ مَوْلَی زِيَادٍ.

سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ وہ ابو حفص بن مغیرہ کی زوجیت میں تھی تو اس نے اسے آخری تیسری طلاق دے دی۔پھر وہ کہتی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر سے چلی جائے (شوہر کے گھر سے) تو آپ ﷺ نے حکم دیا کہ ابن ام مکتوم نابینا کے گھر منتقل ہو جائے۔مگر مروان نے فاطمہ کی اس بات کی،کہ مطلقہ اپنے گھر سے نکل سکتی ہے،تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔¤ عروہ کہتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی فاطمہ بنت قیس پر انکار کیا ہے۔¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: صالح بن کیسان،ابن جریج اور شعیب بن ابی حمزہ سب زہری سے اسی طرح روایت کرتے ہیں (جیسے عقیل نے کی ہے) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: شعیب کے والد ابوحمزہ کا نام دینار ہے جو زیاد کا مولیٰ تھا۔