Sunan Abi Dawood Hadith 2291 (سنن أبي داود)
[2291]صحیح
صحیح مسلم (1480)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ،حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ مَعَ الْأَسْوَدِ،فَقَالَ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِي اللہ عَنْہم،قَالَ: مَا كُنَّا لِنَدَعَ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ, لَا نَدْرِي, أَحَفِظَتْ ذَلِكَ أَمْ لَا؟!
ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے ساتھ (کوفہ کی) جامع مسجد میں بیٹھا ہوا تھا انہوں نے بیان کیا کہ فاطمہ بنت قیس،سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’ہم اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کریم ﷺ کی سنت کو ایک عورت کے بیان پر نہیں چھوڑ سکتے،نہ معلوم اس نے یاد بھی رکھا ہے یا نہیں۔‘‘