Sunan Abi Dawood Hadith 2292 (سنن أبي داود)
[2292]إسنادہ حسن
أخرجہ ابن ماجہ (2032 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: لَقَدْ عَابَتْ ذَلِكَ عَائِشَةُ رَضِي اللہُ عَنْہَا أَشَدَّ الْعَيْبِ-يَعْنِي: حَدِيثَ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ-،وَقَالَتْ: إِنَّ فَاطِمَةَ كَانَتْ فِي مَكَانٍ وَحْشٍ،فَخِيفَ عَلَی نَاحِيَتِہَا،فَلِذَلِكَ رَخَّصَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ.
ہشام بن عروہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس روایت پر بہت سخت عیب لگایا ہے (انکار کیا ہے) یعنی فاطمہ بنت قیس کی حدیث پر۔اور کہا کہ فاطمہ بنت قیس ایک خالی مکان میں رہائش پذیر تھی اور اس طرف سے کوئی خطرہ سا بھی تھا اس لیے رسول اللہ ﷺ نے اس کو (گھر تبدیل کرنے کی) رخصت عنایت فرمائی تھی۔