Sunan Abi Dawood Hadith 2297 (سنن أبي داود)

[2297]صحیح

صحیح مسلم (1483)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: طُلِّقَتْ خَالَتِي ثَلَاثًا،فَخَرَجَتْ تَجُدُّ نَخْلًا لَہَا فَلَقِيَہَا رَجُلٌ،فَنَہَاہَا،فَأَتَتِ النَّبِيَّ ﷺ،فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَہُ،فَقَالَ لَہَا: اخْرُجِي, فَجُدِّي نَخْلَكِ, لَعَلَّكِ أَنْ تَصَدَّقِي مِنْہُ،أَوْ تَفْعَلِي خَيْرًا.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری خالہ کو تین طلاقیں دے دی گئیں تو وہ اپنی کھجوریں کاٹنے کے لیے نکل گئیں تو اسے ایک آدمی ملا جس نے اس کو منع کیا۔تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ کو یہ بات بتلائی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’چلی جایا کرو اور اپنی کھجوریں کاٹا کرو،تم اس سے صدقہ یا کوئی خیر کا کام ہی کرو گی۔‘‘