Sunan Abi Dawood Hadith 2296 (سنن أبي داود)

[2296] ضعیف

السند حسن إلی سعید بن المسیب ولکنہ لم یذکر من حدثہ بھذا فالخبر منقطع

انوار الصحیفہ ص 86

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ،حَدَّثَنَا مَيْمُونُ بْنُ مِہْرَانَ،قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ،فَدُفِعْتُ إِلَی سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،فَقُلْتُ: فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ طُلِّقَتْ،فَخَرَجَتْ مِنْ بَيْتِہَا؟ فَقَالَ سَعِيدٌ: تِلْكَ امْرَأَةٌ فَتَنَتْ النَّاسَ, إِنَّہَا كَانَتْ لَسِنَةً،فَوُضِعَتْ عَلَی يَدَيْ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَی.

میمون بن مہران کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو سعید بن مسیب کے ہاں پہنچا میں نے کہا: فاطمہ بنت قیس کو طلاق ہوئی تو وہ اپنے گھر سے منتقل ہو گئی تھی،تو سعید نے کہا: اس عورت نے لوگوں کو فتنے میں ڈالا ہوا تھا،بہت زبان دراز تھی تو اسے ابن مکتوم نابینا کے ہاں رہائش دی گئی۔