Sunan Abi Dawood Hadith 2306 (سنن أبي داود)
[2306]صحیح
صحیح بخاری (3991) صحیح مسلم (1484)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ،أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ اللہِ ابْنِ عُتْبَةَ،أَنَّ أَبَاہُ كَتَبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَرْقَمِ الزُّہْرِيِّ, يَأْمُرُہُ أَنْ يَدْخُلَ عَلَی سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْأَسْلَمِيَّةِ،فَيَسْأَلَہَا عَنْ حَدِيثِہَا،وَعَمَّا قَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ،حِينَ اسْتَفْتَتْہُ؟ فَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ إِلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ،يُخْبِرُہُ: أَنَّ سُبَيْعَةَ أَخْبَرَتْہُ: أَنَّہَا كَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ بْنِ خَوْلَةَ-وَہُوَ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ،وَہُوَ مِمَّنْ شَہِدَ بَدْرًا-،فَتُوُفِّيَ عَنْہَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ،وَہِيَ حَامِلٌ،فَلَمْ تَنْشَبْ أَنْ وَضَعَتْ حَمْلَہَا بَعْدَ وَفَاتِہِ،فَلَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِہَا, تَجَمَّلَتْ لِلْخُطَّابِ،فَدَخَلَ عَلَيْہَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ-رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ-،فَقَالَ لَہَا: مَا لِي أَرَاكِ مُتَجَمِّلَةً, لَعَلَّكِ تَرْتَجِينَ النِّكَاحَ؟! إِنَّكِ وَاللہِ مَا أَنْتِ بِنَاكِحٍ،حَتَّی تَمُرَّ عَلَيْكِ أَرْبَعَةُ أَشْہُرٍ وَعَشْرٌ،قَالَتْ سُبَيْعَةُ: فَلَمَّا قَالَ لِي ذَلِكَ, جَمَعْتُ عَلَيَّ ثِيَابِي حِينَ أَمْسَيْتُ،فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ،فَسَأَلْتُہُ عَنْ ذَلِكَ؟ فَأَفْتَانِي بِأَنِّي: قَدْ حَلَلْتُ حِينَ وَضَعْتُ حَمْلِي،وَأَمَرَنِي بِالتَّزْوِيجِ إِنْ بَدَا لِي. قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: وَلَا أَرَی بَأْسًا أَنْ تَتَزَوَّجَ حِينَ وَضَعَتْ،وَإِنْ كَانَتْ فِي دَمِہَا،غَيْرَ أَنَّہُ لَا يَقْرَبُہَا زَوْجُہَا،حَتَّی تَطْہُرَ.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کا بیان ہے کہ اس کے والد نے عمر بن عبداللہ بن ارقم زہری کو خط لکھا اور اسے حکم دیا کہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے پاس جائے اور اس سے اس کا قصہ دریافت کرے اور یہ کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے کیا فرمایا تھا،جب اس نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھا تھا؟ چنانچہ عمر بن عبداللہ نے،عبداللہ بن عتبہ کو لکھ بھیجا کہ سبیعہ نے بتایا کہ وہ سعد بن خولہ کی زوجیت میں تھی جو کہ قبیلہ بنی عامر بن لؤی میں سے تھے۔غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے اور حجۃ الوداع کے موقع پر ان کی وفات ہوئی تھی اور ان دنوں وہ حمل سے تھی۔ان کی وفات کے بعد چند ہی روز گزرے تھے کہ بچے کی ولادت ہو گئی۔جب ایام نفاس سے پاک ہوئی تو نکاح کا پیغام لانے والوں کے لیے انہوں نے زیب و زینت شروع کر دی۔چنانچہ بنو عبدالدار کا ایک شخص ابوسنابل بن بعکک اس کے پاس آیا اور اس سے کہا: کیا وجہ ہے تو نے زیب و زینت کر رکھی ہے،شاید تو نکاح کرنا چاہتی ہے؟ اللہ کی قسم! تو اس وقت تک نکاح نہیں کر سکتی جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔سبیعہ نے کہا: جب اس نے مجھے یہ کہا تو شام کو میں نے اپنے کپڑے لپیٹے اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئی اور آپ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا۔آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’جب ولادت ہو گئی ہے تو،تو حلال ہے۔‘‘ اور آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’اگر میں چاہوں تو نکاح کر سکتی ہوں۔‘‘ ابن شہاب زہری کہتے ہیں ’’وضع حمل کے بعد میں ایسی عورت کے نکاح میں کوئی حرج نہیں سمجھتا ہوں خواہ خون کے ایام ہی ہوں،الا یہ کہ شوہر طہارت سے پہلے اس کے قریب نہ ہو۔