Sunan Abi Dawood Hadith 2315 (سنن أبي داود)

[2315]صحیح

صحیح بخاری (4507) صحیح مسلم (1145)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ،عَنْ بُكَيْرٍ،عَنْ يَزِيدَ مَوْلَی سَلَمَةَ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ،قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ: وَعَلَی الَّذِينَ يُطِيقُونَہُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ[البقرة: 184] كَانَ مَنْ أَرَادَ مِنَّا أَنْ يُفْطِرَ وَيَفْتَدِيَ فَعَلَ،حَتَّی نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ الَّتِي بَعْدَہَا،فَنَسَخَتْہَا.

سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ’’اور جو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں وہ ایک مسکین کے کھانے کا فدیہ دیں۔‘‘ تو ہم میں سے جو چاہتا روزہ چھوڑ دیتا اور فدیہ دینا چاہتا تو فدیہ دے دیا کرتا تھا حتیٰ کہ اس کے بعد والی آیت اتری جس نے اس (رخصت) کو منسوخ کر دیا۔