Sunan Abi Dawood Hadith 2325 (سنن أبي داود)

[2325]إسنادہ صحیح

صححہ ابن خزیمۃ (1910 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (1980)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ،قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِي اللہُ عَنْہَا،تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَحَفَّظُ مِنْ شَعْبَانَ مَا لَا يَتَحَفَّظُ مِنْ غَيْرِہِ،ثُمَّ يَصُومُ لِرُؤْيَةِ رَمَضَانَ،فَإِنْ غُمَّ عَلَيْہِ, عَدَّ ثَلَاثِينَ يَوْمًا ثُمَّ صَامَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ شعبان کی تاریخوں کی اتنی نگہداشت رکھتے تھے کہ دوسرے مہینوں میں اتنی نگہداشت نہ رکھتے تھے۔پھر چاند دیکھ کر رمضان کے روزے رکھنے شروع کرتے اگر کبھی (شعبان کی انتیس تاریخ کو) مطلع ابرآلود ہوتا،تو تیس دن پورے کرتے اور پھر روزے رکھنا شروع کرتے۔