Sunan Abi Dawood Hadith 2326 (سنن أبي داود)

[2326]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (2128 وسندہ صحیح) وصححہ ابن خزیمۃ (1911 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الضَّبِّيُّ،عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ،عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ،عَنْ حُذَيْفَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تُقَدِّمُوا الشَّہْرَ حَتَّی تَرَوُا الْہِلَالَ،أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ،ثُمَّ صُومُوا حَتَّی تَرَوُا الْہِلَالَ،أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاہُ سُفْيَانُ وَغَيْرُہُ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ رِبْعِيٍّ،عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،لَمْ يُسَمِّ حُذَيْفَةَ.

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مہینہ شروع ہونے سے پہلے روزے مت رکھو حتیٰ کہ چاند دیکھ لو یا (تیس کی) گنتی پوری کر لو،پھر روزے رکھتے جاؤ حتیٰ کہ چاند دیکھ لو یا (تیس کی) گنتی پوری کر لو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو سفیان وغیرہ نے منصور سے،انہوں نے ربعی سے،انہوں نے ایک صحابی سے بیان کیا ہے اور اس سند میں (صحابی کے نام) حذیفہ کی صراحت نہیں ہے۔