Sunan Abi Dawood Hadith 2336 (سنن أبي داود)

[2336]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1976)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہُ: لَمْ يَكُنْ يَصُومُ مِنَ السَّنَةِ شَہْرًا تَامًّا, إِلَّا شَعْبَانَ يَصِلُہُ بِرَمَضَانَ.

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا،نبی کریم ﷺ کے متعلق بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ سال میں کسی مہینے کے پورے روزے نہ رکھتے تھے مگر شعبان میں،کہ اسے رمضان کے ساتھ ملا دیتے تھے۔