Sunan Abi Dawood Hadith 2349 (سنن أبي داود)
[2349]صحیح
صحیح بخاری (1916) صحیح مسلم (1090)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ح،وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ الْمَعْنَی،عَنْ حُصَيْنٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ: حَتَّی يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ[البقرة: 187], قَالَ: أَخَذْتُ عِقَالًا أَبْيَضَ وَعِقَالًا أَسْوَدَ،فَوَضَعْتُہُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي،فَنَظَرْتُ فَلَمْ أَتَبَيَّنْ،فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ،فَضَحِكَ،فَقَال:َ إِنَّ وِسَادَكَ لَعَرِيضٌ طَوِيلٌ،إِنَّمَا ہُوَ اللَّيْلُ وَالنَّہَارُ. وقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّمَا ہُوَ سَوَادُ اللَّيْلِ،وَبَيَاضُ النَّہَارِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ((حتی یتبین لکم الخیط الأبیض من الخیط الأسود)) ’’(تم کھاتے پیتے رہو) یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے نمایاں ہو جائے۔‘‘ تو میں نے دو رسیاں لے لیں ‘ ایک سفید اور دوسری سیاہ اور انہیں اپنے تکیے کے نیچے رکھ لیا۔میں انہیں دیکھتا رہا مگر وہ میرے لیے نمایاں اور واضح نہ ہوئیں۔میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ ہنسے اور فرمایا ’’تیرا تکیہ تو بہت لمبا چوڑا ہے۔اس سے مراد تو رات اور دن ہے‘‘ عثمان کے الفاظ یہ ہیں ’’اس سے مراد تو رات کی سیاہی اور دن کی سفیدی ہے۔‘‘