Sunan Abi Dawood Hadith 2365 (سنن أبي داود)
[2365]إسنادہ صحیح
ولبعض الحدیث شاھد عند مسلم (1114) مشکوۃ المصابیح (2011)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَمَرَ النَّاسَ فِي سَفَرِہِ-عَامَ الْفَتْحِ-بِالْفِطْرِ،وَقَالَ: تَقَوَّوْا لِعَدُوِّكُمْ،وَصَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَالَ الَّذِي حَدَّثَنِي: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِالْعَرْجِ،يَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ الْمَاءَ وَہُوَ صَائِمٌ مِنَ الْعَطَشِ،أَوْ مِنَ الْحَرِّ.
جناب ابوبکر بن عبدالرحمٰن کسی صحابی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا،رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے سال اپنے سفر میں صحابہ کو روزہ افطار کرنے کا حکم دیا اور فرمایا ’’دشمن کے مقابلے کے لیے قوت حاصل کرو۔‘‘ اور آپ ﷺ نے خود روزہ رکھا۔ابوبکر نے کہا: مجھے حدیث بیان کرنے والے نے بتایا: تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو مقام عرج میں دیکھا آپ ﷺ روزے سے تھے اور پیاس یا گرمی کی وجہ سے اپنے سر پر پانی ڈال رہے تھے۔