Sunan Abi Dawood Hadith 2369 (سنن أبي داود)
[2369]صحیح
انظر الحدیث السابق (2367، 2368) مشکوۃ المصابیح (2012)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ،عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَتَی عَلَی رَجُلٍ بِالْبَقِيعِ وَہُوَ يَحْتَجِمُ،وَہُوَ آخِذٌ بِيَدِي, لِثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ،فَقَال:َ أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَی خَالِدٌ الْحَذَّاءُ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ بِإِسْنَادِ أَيُّوبَ مِثْلَہُ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بقیع کے قریب ایک آدمی کے پاس سے گزرے اور وہ سینگی لگوا رہا تھا،جبکہ نبی کریم ﷺ میرا ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور رمضان کی اٹھارہ تاریخ تھی،آپ ﷺ نے فرمایا ’’سینگی لگانے اور لگوانے والا (دونوں) روزہ کھولنے والے ہو گئے۔‘‘ ¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: خالد الخداء نے (بھی) ابوقلابہ سے بسند ایوب روایت کیا ہے۔