Sunan Abi Dawood Hadith 2379 (سنن أبي داود)
[2379] إسنادہ ضعیف
السند حسن إلی الأعمش وضعیف إلی إبراہیم لأن الأعمش مدلس
ولم یصرح بالسماع
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْمُخَرِّمِيُّ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عِيسَی،عَنْ الْأَعْمَشِ،قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِنَا يَكْرَہُ الْكُحْلَ لِلصَّائِمِ،وَكَانَ إِبْرَاہِيمُ يُرَخِّصُ أَنْ يَكْتَحِلَ الصَّائِمُ بِالصَّبِرِ.
جناب اعمش کہتے ہیں (یہ صغار تابعین میں سے ہیں) میں نے اپنے اہل علم دوستوں (فقہاء و محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لیے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔اور ابراہیم نخعی اجازت دیتے تھے کہ روزے دار ایلوا کو بطور سرمہ استعمال کرے۔