Sunan Abi Dawood Hadith 2393 (سنن أبي داود)

[2393] إسنادہ ضعیف

ابن شھاب الزھري مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 89

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،قَالَ: فَأُتِيَ بِعَرَقٍ فِيہِ تَمْرٌ قَدْرُ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا،وَقَالَ فِيہِ: كُلْہُ أَنْتَ وَأَہْلُ بَيْتِكَ،وَصُمْ يَوْمًا،وَاسْتَغْفِرِ اللہَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا جس نے رمضان کے دن میں روزہ توڑ لیا تھا،اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔راوی نے کہا: پھر آپ ﷺ کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا،اس میں کھجور تھی تقریباً پندرہ صاع۔اس روایت میں ہے۔آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’تو اور تیرے گھر والے یہ کھا لیں اور تو ایک دن کا روزہ رکھ اور اللہ سے استغفار کر۔“