Sunan Abi Dawood Hadith 2397 (سنن أبي داود)
[2397] إسنادہ ضعیف
ترمذی (723) ابن ماجہ (1672)
أبو المطوس: لین الحدیث وأبو ہ مجہول (تقریب: 8374،6714)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ سُفْيَانَ: حَدَّثَنِي حَبِيبٌ،عَنْ عُمَارَةَ،عَنِ ابْنِ الْمُطَوِّسِ،قَالَ: فَلَقِيتُ ابْنَ الْمُطَوِّسِ فَحَدَّثَنِي،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ... مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ كَثِيرٍ،وَسُلَيْمَانَ. قَالَ أَبو دَاود: وَاخْتُلِفَ عَلَی سُفْيَانَ،وَشُعْبَةَ عَنْہُمَا: ابْنُ الْمُطَوِّسِ وَأَبُو الْمُطَوِّسِ.
عمارہ بن عمیر نے ابن مطؤس سے روایت کیا اور کہا کہ میں ابن مطؤس سے ملا تو اس نے مجھے اپنے والد سے،اس نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے حدیث بیان کی جیسے کہ ابن کثیر اور سلیمان کی روایت (اوپر مذکور ہوئی) ہے۔¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سفیان اور شعبہ کے شاگرد ان سے بیان کرنے میں مختلف ہیں۔کچھ ’’ابن مطؤس‘‘ کہتے ہیں اور کچھ ’’ابومطؤس۔‘‘