Sunan Abi Dawood Hadith 2400 (سنن أبي داود)
[2400]صحیح
صحیح بخاری (1952) صحیح مسلم (1147)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَال:َ مَنْ مَاتَ وَعَلَيْہِ صِيَامٌ, صَامَ عَنْہُ وَلِيُّہُ. قَالَ أَبو دَاود: ہَذَا فِي النَّذْرِ،وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی فوت ہو جائے اور اس کے ذمے روزے رہتے ہوں تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھے۔‘‘ ¤ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ مسئلہ نذر کی صورت میں ہے اور امام احمد حنبل رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے۔