Sunan Abi Dawood Hadith 2401 (سنن أبي داود)

[2401] إسنادہ ضعیف

الثوري عنعن

انوار الصحیفہ ص 89

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: إِذَا مَرِضَ الرَّجُلُ فِي رَمَضَانَ،ثُمَّ مَاتَ وَلَمْ يَصُمْ, أُطْعِمَ عَنْہُ،وَلَمْ يَكُنْ عَلَيْہِ قَضَاءٌ،وَإِنْ كَانَ عَلَيْہِ نَذْرٌ, قَضَی عَنْہُ وَلِيُّہُ .

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ جب کوئی شخص رمضان میں بیمار ہوا اور پھر فوت ہو گیا اور روزے نہ رکھ سکا ہو تو اس کی طرف سے کھانا کھلا دیا جائے،اس پر قضاء نہیں ہے۔اگر اس نے نذر مانی تھی تو اس کا ولی قضاء دے۔