Sunan Abi Dawood Hadith 2412 (سنن أبي داود)
[2412] إسنادہ ضعیف
کلیب بن ذھل مستور،لم یوثقہ غیر ابن حبان ولم یعرفہ ابن خزیمۃ (2040)
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ ح،وحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَحْيَی الْمَعْنَی،حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ وَزَادَ جَعْفَرٌ وَاللَّيْثُ،حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَنَّ كُلَيْبَ بْنَ ذُہْلٍ الْحَضْرَمِيَّ أَخْبَرَہُ،عَنْ عُبَيْدٍ قَالَ جَعْفَرٌ ابْنُ جَبْرٍ،قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ صَاحِبِ النَّبِيِّ ﷺ فِي سَفِينَةٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ،فَرُفِعَ،ثُمَّ قُرِّبَ غَدَاہُ،قَالَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِہِ فَلَمْ يُجَاوِزِ الْبُيُوتَ،حَتَّی دَعَا بِالسُّفْرَةِ،قَالَ: اقْتَرِبْ،قُلْتُ: أَلَسْتَ تَرَی الْبُيُوتَ؟! قَالَ أَبُو بَصْرَةَ: أَتَرْغَبُ عَنْ سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟! قَالَ جَعْفَرٌ فِي حَدِيثِہِ فَأَكَلَ.
عبید بن جبر کہتے ہیں کہ میں صحابی رسول سیدنا ابو بصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھا۔ہم ماہ رمضان میں فسطاط سے کشتی میں سوار ہوئے۔جب لنگر اٹھا لیا گیا تو انہیں ان کا صبح کا کھانا پیش کیا گیا۔جعفر بن مسافر نے اپنی روایت میں کہا۔ابھی گھروں سے دور بھی نہ ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنا دستر خواں طلب کیا اور کہا کہ قریب ہو جاؤ۔میں (عبید) نے کہا: کیا آپ گھروں کو نہیں دیکھ رہے؟ جناب ابو بصرہ نے کہا: کیا تم سنت رسول اللہ ﷺ سے اغراض کرنا چاہتے ہو؟ جعفر نے بیان کیا،چنانچہ انہوں نے کھانا کھایا۔