Sunan Abi Dawood Hadith 2413 (سنن أبي داود)

[2413]إسنادہ حسن

رواہ ابن خزیمۃ (2041 وسندہ حسن) منصور الکلبي وثقہ العجلي المعتدل وابن حبان فھو صدوق حسن الحدیث

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي الْخَيْرِ،عَنْ مَنْصُورٍ الْكَلْبِيِّ،أَنَّ دِحْيَِةَ بْنَ خَلِيفَةَ خَرَجَ مِنْ قَرْيَةٍ مِنْ دِمَشْقَ مَرَّةً إِلَی قَدْرِ قَرْيَةِ عُقْبَةَ مِنَ الْفُسْطَاطِ،وَذَلِكَ ثَلَاثَةُ أَمْيَالٍ،فِي رَمَضَانَ ثُمَّ إِنَّہُ أَفْطَرَ،وَأَفْطَرَ مَعَہُ نَاسٌ،وَكَرِہَ آخَرُونَ أَنْ يُفْطِرُوا،فَلَمَّا رَجَعَ إِلَی قَرْيَتِہِ, قَالَ: وَاللہِ لَقَدْ رَأَيْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنِّي أَرَاہُ, إِنَّ قَوْمًا رَغِبُوا عَنْ ہَدْيِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَصْحَابِہِ،يَقُولُ ذَلِكَ لِلَّذِينَ صَامُوا،ثُمَّ قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ: اللہُمَّ اقْبِضْنِي إِلَيْكَ.

منصور کلبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ ایک بار رمضان میں دمشق کی ایک بستی سے روانہ ہوئے اور اس قدر فاصلے پر گئے جو عقبہ سے فسطاط تک کے مابین ہے اور ان میں تین میل کا فاصلہ ہے۔پھر انہوں نے افطار کر لیا اور ان کے ساتھ لوگوں نے بھی کر لیا جبکہ کچھ دوسروں نے افطار کرنے کو ناپسند کیا۔پھر جب اپنی بستی میں واپس آئے تو کہا: قسم اﷲ کی! میں نے آج ایک ایسی بات دیکھی ہے جس کا مجھے گمان بھی نہیں تھا کہ ایک قوم رسول اللہ ﷺ اور آپ کے اصحاب کی سنت سے اعراض کرے گی۔وہ یہ بات ان لوگوں کے بارے میں کہہ رہے تھے جو روزے سے رہے (اور افطار نہ کیا) پھر اس موقع پر (دعا کرتے ہوئے) کہا: اے اﷲ! مجھے اپنی طرف اٹھا لے۔