Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 243 (سنن أبي داود)

[243] إسنادہ ضعیف

سعید بن أبي عروبۃ عنعن

ولبعض الحدیث شواہد کثیرۃ

انوار الصحیفہ ص 21، 22

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْبَاہِلِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ،حَدَّثَنِي سَعِيدٌ،عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنِ النَّخَعِيِّ عَنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ بِكَفَّيْہِ فَغَسَلَہُمَا،ثُمَّ غَسَلَ مَرَافِغَہُ وَأَفَاضَ عَلَيْہِ الْمَاءَ،فَإِذَا أَنْقَاہُمَا, أَہْوَی بِہِمَا إِلَی حَائِطٍ،ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ الْوُضُوءَ،وَيُفِيضُ الْمَاءَ عَلَی رَأْسِہِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت کا ارادہ کرتے تو اپنے ہاتھوں سے ابتداء کرتے،انہیں دھوتے پھر اپنی شرمگاہ کے گردا گرد دھوتے (یعنی شرمگاہ،چڈے،رانیں اور گھٹنوں کے پیچھے والا حصہ دھوتے) اور اس پر پانی بہاتے پھر (شرمگاہ کی صفائی کے بعد) اپنے ہاتھوں کو صاف کر لیتے تو (مزید طہارت کے لیے) ان ہاتھوں کو دیوار پر مارتے (یعنی مٹی سے ملتے) پھر وضو شروع کرتے اور اپنے سر پر پانی ڈالتے۔