Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 242 (سنن أبي داود)

[242]صحیح

صحیح بخاری (248) صحیح مسلم (316)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاشِحِيُّ وَمُسَدَّدٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ-قَالَ سُلَيْمَانُ:-يَبْدَأُ فَيُفْرِغُ بِيَمِينِہِ عَلَی شِمَالِہِ-وَقَالَ مُسَدَّدٌ: غَسَلَ يَدَيْہِ يَصُبُّ الْإِنَاءَ عَلَی يَدِہِ الْيُمْنَی،ثُمَّ اتَّفَقَا:-فَيَغْسِلُ فَرْجَہُ-وَقَالَ مُسَدَّدٌ: يُفْرِغُ عَلَی شِمَالِہِ،وَرُبَّمَا كَنَتْ عَنِ الْفَرْجِ-ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ،ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَيْہِ فِي الْإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ شَعْرَہُ حَتَّی إِذَا رَأَی أَنَّہُ قَدْ أَصَابَ الْبَشْرَةَ-أَوْ أَنْقَی الْبَشْرَةَ-أَفْرَغَ عَلَی رَأْسِہِ ثَلَاثًا،فَإِذَا فَضَلَ فَضْلَةٌ, صَبَّہَا عَلَيْہِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت کرتے،سلیمان کی روایت میں ہے،ابتداء کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈالتے۔اور مسدد کی روایت میں ہے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے،برتن کو اپنے دائیں ہاتھ پر اوندھا کرتے۔اس کے بعد دونوں مشائخ روایت کرنے میں متفق ہیں کہ پھر اپنی شرمگاہ دھوتے اور بقول مسدد اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے اور بسا اوقات وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) شرمگاہ کا ذکر کنایہ سے کرتیں،پھر آپ ﷺ نماز کے وضو کی طرح کا وضو کرتے،پھر اپنے ہاتھ پانی میں ڈالتے اور اپنے بالوں کا خلال کرتے،جب سمجھتے کہ جلد تر ہو گئی ہے یا صاف ہو گئی ہے تو اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے (اور آخر غسل میں) اگر کوئی پانی بچ رہتا تو اپنے جسم پر ڈال لیتے۔