Sunan Abi Dawood Hadith 2452 (سنن أبي داود)
[2452]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (2421 وسندہ صحیح) ھنیدۃ بن خالد وأمہ صحابیان مشکوۃ المصابیح (2060)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ ہُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيِّ،عَنْ أُمِّہِ،قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ،فَسَأَلْتُہَا عَنِ الصِّيَامِ؟ فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَہْرٍ،أَوَّلُہَا: الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ.
ہنیدہ خزاعی اپنی والدہ سے بیان کرتے ہیں ‘ ان کا کہنا ہے کہ میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اﷲ ﷺ مجھے ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ میں ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کروں۔ان میں پہلا سوموار کا ہو اور (دوسرا) جمعرات کا۔