Sunan Abi Dawood Hadith 2453 (سنن أبي داود)

[2453]صحیح

صحیح مسلم (1160)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ،عَنْ مُعَاذَةَ،قَالَتْ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَہْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ؟! قَالَتْ: نَعَمْ،قُلْتُ: مِنْ أَيِّ شَہْرٍ كَانَ يَصُومُ؟ قَالَتْ: مَا كَانَ يُبَالِي مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّہْرِ كَانَ يَصُومُ.

معاذہ (العدویہ) کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کیا رسول اﷲ ﷺ ہر مہینے میں تین روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے کہا: مہینے کی کن تاریخوں یا دنوں میں روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ تاریخوں یا دنوں کی پروا نہ کرتے تھے۔(کوئی خاص ایام مقرر نہ تھے جب چاہتے روزہ رکھ لیا کرتے۔)