Sunan Abi Dawood Hadith 2468 (سنن أبي داود)

[2468]صحیح

صحیح بخاری (2029)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَذَلِكَ رَوَاہُ يُونُسُ عَنِ الزُّہْرِيِّ وَلَمْ يُتَابِعْ أَحَدٌ مَالِكًا عَلَی عُرْوَةَ،عَنْ عَمْرَةَ وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ وَزِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَغَيْرِہِمَا عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ.

ابن شہاب زہری بواسطہ عروہ اور عمرہ،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور وہ نبی کریم ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کرتی ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اور ایسے ہی یونس نے بھی زہری سے روایت کیا ہے۔اور کسی نے بھی ((عروۃ ،عن عمرۃ)) کی سند میں مالک کی متابعت نہیں کی ہے۔معمر اور زیاد بن سعد وغیرہ ((الزہری ،عن عروۃ ،عن عائشۃ)) کی سند سے روایت کرتے ہیں۔