Sunan Abi Dawood Hadith 2469 (سنن أبي داود)

[2469]صحیح

صحیح بخاری (295، 2030، 5925) صحیح مسلم (297)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَكُونُ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ،فَيُنَاوِلُنِي رَأْسَہُ مِنْ خَلَلِ الْحُجْرَةِ،فَأَغْسِلُ رَأْسَہُ. وَقَالَ مُسَدَّدٌ فَأُرَجِّلُہُ وَأَنَا حَائِضٌ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ مسجد میں اعتکاف میں ہوتے ‘ آپ ﷺ حجرے میں سے اپنا سر میری طرف کر دیتے اور میں آپ ﷺ کا سر دھو دیتی۔مسدد کے الفاظ ہیں: میں آپ کی کنگھی کر دیتی جبکہ میں حائضہ ہوتی۔