Sunan Abi Dawood Hadith 2472 (سنن أبي داود)

[2472] إسنادہ ضعیف

لیث بن أبي سلیم ضعیف

انوار الصحیفہ ص 91

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَ: النُّفَيْلِيُّ, قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَمُرُّ بِالْمَرِيضِ وَہُوَ مُعْتَكِفٌ،فَيَمُرُّ كَمَا ہُوَ وَلَا يُعَرِّجُ يَسْأَلُ عَنْہُ. وَقَالَ ابْنُ عِيسَی قَالَتْ: إِنْ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَہُوَ مُعْتَكِفٌ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ایام اعتکاف میں مریض کے پاس سے گزرتے اور اپنی راہ چلتے جاتے اور اس کا حال احوال پوچھتے مگر اس غرض سے اس کی طرف مڑتے نہ تھے۔اور ابن عیسٰی نے کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی کریم ﷺ اعتکاف کی حالت میں مریض کی عیادت کر لیتے تھے۔