Sunan Abi Dawood Hadith 2475 (سنن أبي داود)

[2475] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (2474)

وقصۃ عتق سبي ھوازن صحیحۃ،انظر صحیح البخاري (4318،4319)

انوار الصحیفہ ص 91

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ الْقُرَشِيُّ،حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي الْعَنْقَزِيَّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُدَيْلٍ بِإِسْنَادِہِ،نَحْوَہُ... قَالَ: فَبَيْنَمَا ہُوَ مُعْتَكِفٌ إِذْ كَبَّرَ النَّاسُ،فَقَالَ: مَا ہَذَا يَا عَبْدَ اللہِ؟ قَالَ: سَبْيُ ہَوَازِنَ, أَعْتَقَہُمُ النَّبِيُّ ﷺ،قَالَ: وَتِلْكَ الْجَارِيَةُ فَأَرْسَلَہَا مَعَہُمْ.

عبداللہ بن بدیل نے (یہی روایت) اپنی سند سے اسی کی مانند روایت کی اس میں اضافہ ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اعتکاف میں تھے کہ لوگوں کے یکایک تکبیر بلند کی۔انہوں نے پوچھا: اے عبداللہ (ابن عمر)! یہ کہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہوازن کے قیدیوں کو رسول اﷲ ﷺ نے آزاد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا: تو اس لونڈی کو بھی (جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھی) ان کے ساتھ چھوڑ دو۔