Sunan Abi Dawood Hadith 2485 (سنن أبي داود)
[2485]صحیح
صحیح بخاری (2886) صحیح مسلم (1888)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ،حَدَّثَنَا الزُّہْرِيُّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہُ سُئِلَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ: رَجُلٌ يُجَاہِدُ فِي سَبِيلِ اللہِ بِنَفْسِہِ وَمَالِہِ،وَرَجُلٌ يَعْبُدُ اللہَ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ،دْ كُفِيَ النَّاسُ شَرَّہُ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ مومنوں میں سے کون سا آدمی کامل ایمان والا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال سے جہاد کرتا ہو،اور وہ آدمی جو پہاڑ کی کسی گھاٹی میں اللہ کی عبادت میں مشغول ہو اور لوگوں کو اس کی برائی نہ پہنچتی ہو۔‘‘